صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الهدي - ذكر الأمر لمن نحر هديه أن يتصدق بها كلها باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو اپنا ہدی نحر کرے وہ اسے مکمل طور پر صدقہ کر دے
حدیث نمبر: 4021
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلانَ بِأَذَنَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الزِّمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، وَابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَعَثَ مَعَهُ بِهَدْيهِ ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِلُحُومِهَا ، وَجُلُودِهَا ، وَأَجِلَّتِهَا " .سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ قربانی کے جانوروں کو بھیجا اور انہیں حکم دیا کہ وہ ان جانوروں کے گوشت، کھال اور اس کی جھول کو صدقہ کر دیں۔