صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الهدي - ذكر وصف ما نحر النبي صلى الله عليه وسلم من الهدي في حجته باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کی صفت کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج میں ہدی سے کیا نحر کیا
حدیث نمبر: 4018
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ : " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاقَ مَعَهُ مِائَةَ بَدَنَةٍ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَى الْمَنْحَرِ نَحَرَ ثَلاثًا وَسِتِّينَ بِيَدِهِ ، ثُمَّ أَعْطَى عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ مِنْهَا " .امام جعفر صادق اپنے والد (امام باقر) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ قربانی کے ایک سو اونٹ لے کر گئے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قربان گاہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 63 اونٹ اپنے دست مبارک کے ذریعے قربان کیے اور باقی بچ جانے والے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیدیئے (تاکہ وہ انہیں ذبح کریں)۔