صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الهدي - ذكر الإباحة للمرء أن يهدي إلى البيت العتيق وهو مقيم ببلده حل غير محرم باب: ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اپنے وطن میں مقیم ہوتے ہوئے، غیر محرم حالت میں بیت عتیق کی طرف ہدی بھیجے
حدیث نمبر: 4011
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كُنْتُ أَفْتِلُ قَلائِدَ الْغَنَمِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ بِهَا ، وَيَمْكُثُ حَلالا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کی بکریوں کیلئے ہار تیار کیا کرتی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بھجوا دیتے تھے اور خود احرام کے بغیر مقیم رہا کرتے تھے۔