صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب الإخلاص وأعمال السر - ذكر الخبر الدال على أن المرء قد ينال بحسن السريرة وصلاح القلب ما لا ينال بكثرة الكد في الطاعات باب: اخلاص اور پوشیدہ اعمال کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ بندہ اچھے باطن اور دل کی درستی کے ذریعے وہ مقام حاصل کر سکتا ہے جو محض طاعات میں زیادہ مشقت کرنے سے نہیں ملتا۔
حدیث نمبر: 398
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيَذْكُرَنَّ اللَّهُ قَوْمًا فِي الدُّنْيَا ، عَلَى الْفُرُشِ الْمُمَهَّدَةِ ، يُدْخِلُهُمُ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک قوم کا ذکر ضرور کرے گا جو آراستہ بچھونوں پر ہوں گے اور وہ انہیں بلند درجات میں داخل ضرور کرے گا ۔“