صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة الحديث أنه مضاد لخبر عبيد الله بن عبد الله الذي ذكرناه باب: محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ عبید اللہ بن عبد اللہ کی ہمارے بیان کردہ خبر کے مخالف ہے
حدیث نمبر: 3970
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ " أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَجَزَ حِمَارَ وَحْشٍ بِقُدَيْدٍ وَكَانَ مُحْرِمًا ، فَرَدَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے قدید کے مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حمار وحشی (یعنی زیبرہ) کی پچھلی ران پیش کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالت احرام میں تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول نہیں کیا۔