صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر إباحة أكل المحرم لحم صيد البر إذا تعرى عن معونته عليه باب: محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس بات کی اجازت کہ محرم جنگلی جانور کا گوشت کھائے اگر اس نے اس کے شکار میں مدد نہ کی ہو
حدیث نمبر: 3968
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قُلْتُ : لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ : " أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ لَهُ عُضْوُ صَيْدٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّهُ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کے علم میں یہ بات ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکار کا ایک عضو تحفے کے طور پر پیش کیا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت احرام کی حالت میں تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا تھا (یعنی قبول نہیں کیا تھا) تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔