صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر الزجر عن تغطية وجه المحرم ورأسه معا عند تكفينه إذا مات باب: محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ محرم کے چہرے اور سر کو ایک ساتھ ڈھانپا جائے جب اسے کفنایا جائے اگر وہ مر جائے
حدیث نمبر: 3960
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " جَاءَ رَجُلٌ عَلَى نَاقَةٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَأَوْقَصَتْهُ فَمَاتَ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُغَسَّلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَأَنْ يُكَفَّنَ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَلا يَمَسَّ طَيِّبًا ، وَلا يُخَمَّرَ وَجْهُهُ وَرَأْسُهُ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی اونٹنی پر آیا وہ محرم تھا اس کی اونٹنی نے اسے گرا دیا۔ اس کا انتقال ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دیا جائے اور اسے اس کے دو کپڑوں میں کفن دیا جائے اسے خوشبو نہ لگائی جائے اس کے چہرے اور سر کو ڈھانپا نہ جائے۔