صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر الموضع الذي احتجم النبي صلى الله عليه وسلم من بدنه في إحرامه باب: محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس مقام کا ذکر جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے احرام میں اپنے بدن سے پچھنا لگوایا
حدیث نمبر: 3952
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى ظَهْرِ الْقَدَمِ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پاؤں میں ہونے والی تکلیف کی وجہ سے پاؤں کی پشت پر پچھنے لگوائے تھے آپ اس وقت محرم تھے۔