صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب ما جاء في حج النبي صلى الله عليه وسلم واعتماره - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن المصطفى صلى الله عليه وسلم لم يعتمر إلا ثلاث عمر باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج و عمرہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف تین عمرے کیے
حدیث نمبر: 3946
أَخْبَرَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْجَنَدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ عُمَرٍ ، عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ ، وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ مِنْ قَابِلٍ ، وَعُمْرَةَ الْجِعْرَانَةَ ، وَعُمْرَتَهُ الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے تھے ایک عمرہ حدیبیہ کے موقع پر، ایک اس سے اگلے سال قضاء کے طور پر، ایک عمرہ جعرانہ سے کیا تھا اور ایک عمرہ آپ نے اپنے حج کے ہمراہ کیا تھا۔