صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب القران - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن القارن يطوف طوافين ويسعى سعيين باب: قران کے حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ قارن دو طواف اور دو سعي کرتا ہے
حدیث نمبر: 3916
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ كَفَاهُ لَهُمَا طَوَافٌ وَاحِدٌ ، وَلا يَحِلَّ حَتَّى يَوْمِ النَّحْرِ ، ثُمَّ يَحِلُّ مِنْهُمَا جَمِيعًا " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص حج اور عمرے کو اکٹھا کر لے تو ایک ہی طواف ان دونوں کے لیے کافی ہو گا اور ایسا شخص اس وقت تک احرام نہیں کھولے گا، جب تک قربانی کا دن نہیں آ جاتا پھر وہ ان دونوں کا احرام ایک، ہی دفعہ کھولے گا ۔“