صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
فصل - ذكر الخبر الدال على أن حكم النفساء حكم الحائض في هذا الفعل إذ اسم النفاس يقع على الحيض والعلة فيهما واحدة باب: - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ نفاس والی عورت کا حکم حیض والی عورت جیسا ہے کیونکہ نفاس کا نام حیض پر پڑتا ہے اور دونوں کی علّت ایک ہے
حدیث نمبر: 3901
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ، حَدَّثَتْهَا ، قَالَتْ : بَيْنَمَا أَنَا مَضْجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَفِسْتِ ؟ " ، قُلْتُ : نَعَمْ ، فَدَعَانِي ، فَأَضْجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ .سیده زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں یہ بات بتائی: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ لحاف میں لیٹی ہوئی تھی اسی دوران مجھے حیض آ گیا میں اٹھ کر آ گئی میں نے اپنے حیض کے کپڑے رکھے (اور واپس آئی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہیں حیض آ گیا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا میں آپ کے ساتھ لحاف میں لیٹ گئی۔