صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
فصل - ذكر الرخصة لبعض النساء في استعمال هذا الشيء المزجور عنه باب: - بعض عورتوں کے لیے اس منع کردہ چیز کے استعمال کی رخصت کا ذکر
حدیث نمبر: 3898
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وهَيْبٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " رَخَّصَ لِلْحَائِضِ أَنْ تَنْفِرَ إِذَا حَاضَتْ " ، قَالَ : وَسَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے) حیض والی خواتین کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ جب اسے حیض آیا ہو، تو وہ (بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے) روانہ ہو سکتی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بے شک اللہ کے رسول نے ان خواتین کو اس بات کی رخصت دی ہے۔