صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب رمي الجمار أيام التشريق - ذكر وصف رمي الجمار أيام منى باب: ایامِ تشریق میں جمار کو کنکریاں مارنے کا بیان - منیٰ کے ایام میں جمرات کی رمی کی صفت کا ذکر
حدیث نمبر: 3886
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " رَمَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ ضَحَّى ، ثُمَّ رَمَى سَائِرَهُنَّ عِنْدَ الزَّوَالِ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن چاشت کے وقت جمرہ کو کنکریاں ماریں، آپ نے باقی دنوں میں زوال کے وقت کنکریاں ماری تھیں۔