صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الإفاضة من منى لطواف الزيارة - ذكر الإباحة للمحرم إذا أراد طواف الزيارة أن يتطيب بمنى قبل إفاضته باب: منیٰ سے طوافِ زیارت کے لیے روانگی کا بیان - اس بات کی اجازت کہ محرم اگر طواف زیارت کا ارادہ کرے تو منیٰ میں افاضہ سے پہلے خوشبو لگائے
حدیث نمبر: 3881
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعَابِدُ بِالْبَصْرَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ : " طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًى قَبْلَ أَنْ يَزُورَ الْبَيْتَ " .سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے منی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی اس سے پہلے کہ آپ بیت اللہ کی زیارت کرتے (یعنی حج سے فارغ ہونے کے بعد ایسا کرتے)