صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الحلق والذبح - ذكر البيان بأن المرء في الحلق يجب أن يبدأ بالأيمن من رأسه ثم بالأيسر باب: حلق اور قربانی کا بیان - اس بات کا بیان کہ حلق میں آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے سر کے دائیں سے شروع کرے پھر بائیں سے
حدیث نمبر: 3879
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَسَّانَ يُخْبِرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " لَمَّا رَمَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَمْرَةَ ، وَنَحَرَ نُسُكَهُ نَاوَلَ الْحَلاقَ شِقَّهُ الأَيْمَنَ فَحَلَقَهُ ، ثُمَّ نَاوَلَ أَبَا طَلْحَةَ الأَنْصَارِيَّ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ ، ثُمَّ نَاوَلَهُ الشِّقَّ الأَيْسَرَ ، فَقَالَ : أَحْلِقْهُ ، فَحَلَقَهُ ، فَأَعْطَاهُ أَبَا طَلْحَةَ ، وَقَالَ : اقْسِمْهُ بَيْنَ النَّاسِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ کی رمی کر لی اور اپنی قربانی کو قربان کر لیا، تو آپ نے اپنے سر کا دایاں حصہ حجام کی طرف بڑھایا اس نے اسے مونڈ دیا پھر آپ نے (اپنے بال) سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کو دیئے پھر آپ نے (دوسرا حصہ حجام کی طرف) بڑھایا اور فرمایا: اسے مونڈ دو اس نے اسے منڈ دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس حصے کے بال بھی) سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کو عطا کر دیئے اور فرمایا: انہیں لوگوں کے درمیان تقسیم کر دو۔