صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب رمي جمرة العقبة - ذكر جواز خطبة المرء على الراحلة في الأوقات باب: جمرة عقبہ کو کنکریاں مارنے کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اوقات میں سواری پر خطبہ دے
حدیث نمبر: 3875
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الْهِرْمَاسُ بْنُ زِيَادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ : " أَبْصَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَبِي ، وَأَنَا مُرْدِفٌ وَرَاءَهُ عَلَى جَمَلٍ ، وَأَنَا صَبِيٌّ صَغِيرٌ ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ بِمِنًى " .سیدنا ہرماس بن زیاد باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے میں اس وقت اونٹ پر اپنے والد کے پیچھے سوار تھا۔ میں کم سن بچہ تھا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منی میں اپنی اونٹنی عضباء پر (سوار ہو کر) لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔