صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب رمي جمرة العقبة - ذكر الإباحة للمرء أن يخطب الناس عند رمي الجمرة على راحلته إذا كان إماما يأمر الناس وينهاهم باب: جمرة عقبہ کو کنکریاں مارنے کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اگر امام ہو اور لوگوں کو امر و نہی کرتا ہو تو جمرہ کی رمی کے وقت سواری پر لوگوں سے خطاب کرے
حدیث نمبر: 3874
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَخيهِ ، عَنْ أَبِي كَاهِلٍ قَالَ إِسْمَاعِيلُ : وَقَدْ رَأَيْتُ أَبَا كَاهِلٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ عِيدٍ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ خَرْمَاءَ ، وَحَبَشِيٌّ مُمْسِكٌ بِخِطَامِهَا " .اسمعیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوکاہل رضی اللہ عنہ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ عید کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے آپ ایک اونٹنی پر سوار تھے جس کے کان (کا کچھ حصہ) کٹا ہوا تھا ایک سیاہ فام شخص نے اس اونٹنی کی لگام کو پکڑا ہوا تھا۔