صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب رمي جمرة العقبة - ذكر الزجر عن رمي الجمار للحاج قبل طلوع الشمس باب: جمرة عقبہ کو کنکریاں مارنے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ حاجی سورج نکلنے سے پہلے جمرات کی رمی کرے
حدیث نمبر: 3869
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ أُغَيْلِمَةَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَى حُمُرَاتٍ ، فَجَعَلَ يَلْطَحُ بِأَفْخَاذِنَا ، وَيَقُولُ : " أُبَيْنِيَّ لا تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ بنوعبدالمطلب سے تعلق رکھنے والے چند نوجوان مزدلفہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جمرات کے پاس حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے زانوں پر ہاتھ مارتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹو! تم اس وقت تک جمرات کو کنکریاں نہ مارنا جب تک سورج نکل نہ آئے۔