صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الوقوف بعرفة والمزدلفة والدفع منهما - ذكر ما يستحب للإمام تقديم ضعفة أهله من المزدلفة بليل باب: عرفات اور مزدلفہ میں وقوف اور وہاں سے روانگی کا بیان - اس بات کا ذکر جو امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے کمزور اہل کو رات کو مزدلفہ سے روانہ کرے
حدیث نمبر: 3867
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : " كَانَ أَبِي يُقَدِّمُ ضَعَفَةَ أَهْلِهِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى ، وَيَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ " .سالم بیان کرتے ہیں: میرے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) اپنے اہل خانہ میں سے کمزور افراد کو مزدلفہ سے پہلے ہی منی کی طرف روانہ کر دیتے تھے وہ یہ بات ذکر کرتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔