صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الوقوف بعرفة والمزدلفة والدفع منهما - ذكر الإباحة للمرء أن يتقدم ضعفة أهله وعياله من المزدلفة إلى منى باب: عرفات اور مزدلفہ میں وقوف اور وہاں سے روانگی کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اپنے کمزور اہل و عیال کو مزدلفہ سے منیٰ کی طرف پیش قدمی کرائے
حدیث نمبر: 3862
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الثَّقَلِ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان لوگوں کے ہمراہ بھیج دیا تھا، جنہیں مزدلفہ سے (پہلے ہی) رات کے وقت بھجوا دیا تھا۔