صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب دخول مكة - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن ابن جريج لم يسمع هذا الخبر من سليمان الأحول باب: مکہ میں داخل ہونے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ ابن جریج نے یہ خبر سلیمان احول سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 3832
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الأَحْوَلُ ، أَنَّ طَاوُسًا ، أَخْبَرَنَا ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ بِإِنْسَانٍ قَدْ رَبَطَ يَدَهُ بِإِنْسَانٍ آخَرَ بِسَيْرٍ ، أَوْ بِخَيْطٍ ، أَوْ شَيْءٍ غَيْرِ ذَلِكَ ، فَقَطَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَ قَالَ : قَدَّهُ بِيَدِهِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کے پاس سے گزر ہوا جس نے رسی سے ہاتھ بندھوا کے دوسرے شخص کے ہاتھ میں (رسی کا دوسرا سرا) دیا ہوا تھا یا اس کے علاوہ شاید کوئی اور چیز تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کاٹ دیا اور فرمایا: تم (اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے ساتھ لے کر چلو۔