صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب دخول مكة - ذكر إباحة الإشارة إلى الركن للطائف حول البيت إذا عدم القدرة على الاستلام باب: مکہ میں داخل ہونے کا بیان - طواف کرنے والے کے لیے رکن کی طرف اشارہ کرنے کی اجازت کا ذکر جب وہ اسے چھونے کی طاقت نہ رکھتا ہو
حدیث نمبر: 3825
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلالٍ الصَّوَّافُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ ، فَإِذَا أَتَيْنَا إِلَى الرُّكْنِ ، أَشَارَ إِلَيْهِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر طواف کیا جب ہم حجر اسود کے مد مقابل آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ کیا۔