صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب دخول مكة - ذكر خبر ثان يصرح بإباحة استعمال ما ذكرناه باب: مکہ میں داخل ہونے کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کے استعمال کی اجازت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 3822
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ جَاءَ لِلْحَجَرِ فَقَبَّلَهُ ، وَقَالَ : " إِنِّي لأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ مَا تَنْفَعُ وَمَا تَضُرُّ ، وَلَوْلا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ " .عابس بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ حجر اسود کے پاس آئے اس کو بوسہ دیا اور بولے: میں یہ بات جانتا ہوں کہ تم ایک پتھر ہو تم نہ کوئی نفع دے سکتے ہو اور نہ کوئی نقصان پہنچا سکتے ہو اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہیں بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا، تو میں تمہیں بوسہ نہ دیتا۔