صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر تفضل الله جل وعلا بكتبه حسنة واحدة لمن هم بسيئة فلم يعملها باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اللہ جل وعلا کے اس فضل کا ذکر کہ جو بندہ گناہ کا ارادہ کرے مگر اسے نہ کرے، تو اللہ اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ بِمِصْرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا ، قَالَ : " إِذَا هَمَّ عَبْدِي بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا ، فَاكْتُبُوهَا لَهُ حَسَنَةً ، فَإِنْ عَمِلَهَا ، فَاكْتُبُوهَا لَهُ سَيِّئَةً ، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا ، فَامْحُوهَا عَنْهُ ، وَإِذَا هَمَّ عَبْدِي بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا ، فَاكْتُبُوهَا لَهُ حَسَنَةً ، فَإِنْ عَمِلَهَا ، فَاكْتُبُوهَا لَهُ بِعَشْرَةِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” (اے فرشتو!) جب میرا بندہ کسی برائی کا ارادہ کرے اور وہ اس پر عمل نہ کرے، تو تم لوگ اسے نیکی کے طور پر نوٹ کرو اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو تم اسے برائی کے طور پر نوٹ کرو اور اگر وہ اس سے توبہ کر لے، تو تم اس کی طرف سے برائی کو مٹا دو اور جب میرا بندہ کسی نیکی کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے، تو تم اسے نیکی کے طور پر نوٹ کرو اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو تم اسے دس گنا سے لے کر سات سو گنا (اجر و ثواب) کے طور پر نوٹ کرو ۔“