صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الإحرام - ذكر البيان بأن المحرم إنما أبيح له في لبس الخفين عند عدم النعلين إذا قطعهما أسفل من الكعبين باب: احرام کا بیان - اس بات کا بیان کہ محرم کو جوتوں کے پہننے کی اجازت اس وقت ہے جب نعلین نہ ہوں اور وہ انہیں ایڑیوں سے نیچے کاٹ دے
حدیث نمبر: 3784
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ ، وَلا الْعَمَائِمَ ، وَلا السَّرَاوِيلاتِ ، وَلا الْبَرَانِسَ ، وَلا الْخِفَافَ ، إِلا أَحَدٌ لا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ ، فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ ، وَلا تَلْبَسُوا مِنَ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ الْوَرْسُ ، وَالزَّعْفَرَانُ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” قمیض عمامہ شلوار ٹوپی اور موزے نہیں پہنے گا، جس شخص کو جوتے نہیں ملتے، تو وہ موزے پہن لے، لیکن وہ ٹخنوں کے نیچے سے انہیں کاٹ لے اور تم ایسا کوئی کپڑا نہ پہنو، جس پر ورس یا زعفران لگا ہوا ہو ۔“