صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب الإحرام - ذكر الإباحة لمن أراد أن يتطيب لإحرامه باب: احرام کا بیان - اس بات کی اجازت کہ جو احرام کے لیے خوشبو لگانا چاہے
حدیث نمبر: 3771
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَرَمِهِ حِينَ يُحْرِمَ ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب احرام باندھا تھا اس وقت اور جب آپ نے بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے احرام کھولا تھا اس وقت میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی۔