صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب مواقيت الحج - ذكر الإباحة للمعتمر أن يعتمر في ذي القعدة باب: میقاتِ حج کا بیان - اس بات کی اجازت کہ معتمر ذی القعدہ میں عمرہ کرے
حدیث نمبر: 3764
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ ، كُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ : عَمْرَةُ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ ، وَعُمْرَةٌ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ ، وَعُمْرَةٌ مِنَ الْجِعْرَانَةِ حِينَ قَسَّمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ ، وَعُمْرَةٌ مَعَ حَجَّتِهِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے ہیں وہ سب ذیقعدہ کے مہینے میں تھے۔ ایک عمرہ حدیبیہ سے کیا تھا جو ذیقعدہ کے مہینے میں ہوا۔ ایک اس سے اگلے سال ذیقعدہ کے مہینے میں کیا تھا۔ ایک عمرہ جعرانہ سے کیا تھا جب آپ نے غزوہ حنین کے مال غنیمت کو تقسیم کیا تھا یہ بھی ذیقعدہ میں ہوا تھا ایک عمرہ آپ نے حج کے ہمراہ کیا تھا۔