صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب مقدمات الحج - ذكر إباحة الحج للرجل على الرحال وإن كان موسرا بغيرها باب: مقدماتِ حج کا بیان - اس بات کی اجازت کہ مرد اونٹنی پر حج کرے چاہے وہ دوسرے وسائل سے مالدار ہو
حدیث نمبر: 3754
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، وَأَبُو يَعْلَى مِنْ كِتَابِهِ ، قَالا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : حَجَّ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَلَى رَحْلٍ ، وَلَمْ يَكُنْ شَحِيحًا ، وَحَدَّثَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّ عَلَى رَحْلٍ ، وَكَانَتْ زَامِلَتَهُ " .ثمامہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے پالان پر بیٹھ کر (سفر کر کے) حج کیا وہ کنجوس آدمی نہیں تھے، لیکن انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پلان پر سوار ہو کر حج کے لیے گئے تھے وہ آپ کی سواری تھی۔ (زاملة اس اونٹنی کو کہا: جاتا ہے جس پر ساز و سامان لادا جاتا ہے)۔