صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب فضل المدينة - ذكر دعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم لأهل المدينة بالبركة في مكيالهم باب: مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے لوگوں کے لیے ان کے پیمانے میں برکت کی دعا کی
حدیث نمبر: 3745
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ " ، يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اے اللہ! ان لوگوں کے ماپنے کے آلے میں برکت رکھ دے۔ ان کے صاع اور ان کے مد میں برکت رکھ دے ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہل مدینہ تھے۔