صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب فضل المدينة - ذكر شهادة المصطفى صلى الله عليه وسلم للصابرين على جهد المدينة وشفاعته لهم يوم القيامة باب: مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی مشقت پر صبر کرنے والوں کے لیے گواہی دی اور قیامت کے دن ان کے لیے شفاعت کی
حدیث نمبر: 3739
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا يَصْبِرُ عَلَى لأْوَائِهَا ، وَشِدَّتِهَا أَحَدٌ ، إِلا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” یہاں کی سختیوں اور شدت پر جو بھی شخص صبر کرے گا قیامت کے دن میں اس کا ” شفیع “ ہوں گا۔“