صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب فضل مكة - ذكر البيان بأن ابن خطل قتل في ذلك اليوم لما أمر المصطفى صلى الله عليه وسلم بقتله باب: مکہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ ابن خطل اس دن قتل کیا گیا جب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل کا حکم دیا
حدیث نمبر: 3721
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْحَلَبِيُّ بِدِمَشْقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الدِّمَشْقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ ، وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ ، وَإِنَّهُمْ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلَّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ ؟ ، فَقَالَ : " اقْتُلُوهُ " ، فَقُتِلَ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے آپ کے سر مبارک پر خود تھا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ابن خطل کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے قتل کر دو، تو اسے قتل کر دیا گیا۔