صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب فضل مكة - ذكر الإباحة التي كانت للمصطفى صلى الله عليه وسلم في سفك الدم في حرم الله جل وعلا ساعة معلومة باب: مکہ کے فضائل کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کے حرم میں خون بہانے کے لیے ایک مخصوص گھڑی میں دی گئی
حدیث نمبر: 3719
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، وَالْحَجَبِيُّ ، وَأَبُو الْوَلِيدِ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، دَخَلَ مَكَّةَ ، وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ ، فَلَمَّا وَضَعَهُ ، قِيلَ : هَذَا ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةَ ، فَقَالَ : " اقْتُلُوهُ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوئے، تو آپ کے سر پر خود تھا، تو آپ نے اسے اتارا، تو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی ابن خطل کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے قتل کر دو۔