صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب فضل الحج والعمرة - ذكر البيان بأن الحج للنساء يقوم مقام الجهاد للرجال باب: حج و عمرہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ عورتوں کے لیے حج مردوں کے جہاد کے برابر ہے
حدیث نمبر: 3702
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، قَالَتْ : أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلا نُخْرِجُ وَنُجَاهِدُ مَعَكَ ، فَإِنِّي لا أَرَى عَمَلا فِي الْقُرْآنِ أَفْضَلَ مِنَ الْجِهَادِ ، قَالَ : " لا ، إِنَّ لَكُنَّ أَحْسَنَ الْجِهَادِ ، حَجُّ الْبَيْتِ حَجٌّ مَبْرُورٌ " .ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم بھی آپ کے ہمراہ نکلا نہ کریں اور جہاد میں حصہ نہ لیا کریں، کیونکہ میری رائے کے مطابق قرآن میں سب سے افضل عمل جہاد ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ سب سے بہترین جہاد بیت اللہ کا حج ہے۔ ایسا حج جو مبرور ہو۔