صحیح ابن حبان
كتاب الحج— کتاب: حج کے احکام و مسائل
باب فضل الحج والعمرة - ذكر البيان بأن العمرة في رمضان تقوم مقام حجة لمعتمرها باب: حج و عمرہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ رمضان میں عمرہ معتمر کے لیے حج کے برابر ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3699
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : حَجَّ أَبُو طَلْحَةَ وَابْنُهُ وَتَرَكَانِي ، فَقَالَ : " يَا أُمَّ سُلَيْمٍ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کی: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحب زادے حج پر چلے گئے ہیں اور وہ مجھے چھوڑ گئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام سلیم! رمضان میں عمرہ کرنا حج کرنے کے برابر ہے۔