صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر السبب الذي من أجله نسي رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة القدر باب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیلة القدر کو بھول گئے
حدیث نمبر: 3679
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّهُ قَالَ : خَرَجَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ ، فَتَلاحَى رَجُلانِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالَ : " خَرَجْتُ لأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ ، فَتَلاحَى فُلانٌ وَفُلانٌ ، فَرُفِعَتْ ، وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمْ ، فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ " .سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں شب قدر کے بارے میں بتانے کے لیے تشریف لائے دو مسلمانوں کا جھگڑا ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں شب قدر کے بارے میں بتانے کے لیے آیا تھا فلاں اور فلاں شخص کے درمیان جھگڑا ہو گیا، تو اس کا علم اٹھا لیا گیا ہو۔ ہو سکتا ہے یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہو تم اسے نویں، ساتویں، پانچویں رات میں تلاش کرو۔