صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم رأى ليلة القدر في النوم لا في اليقظة باب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلة القدر کو خواب میں دیکھا، نہ کہ بیداری میں
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : تَذَاكَرْنَا لَيْلَةَ الْقَدْرِ ، فَأَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْتُ : هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ؟ فَقَالَ : " اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الأَوْسَطَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَاعْتَكَفْنَا مَعَهُ ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ رَجَعَ ، فَرَجَعْنَا مَعَهُ ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَأَى لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْمَنَامِ ، ثُمَّ أُنْسِيَهَا " .ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ شب قدر کا تذکرہ کر رہے تھے میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شب قدر کے بارے میں کوئی بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے مہینے کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا۔ آپ کے ہمراہ ہم نے بھی اعتکاف کیا جب بیسویں رات کی صبح آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس جانے کے لیے تیار ہوئے آپ کے ہمراہ ہم لوگ بھی تیار ہوئے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے خواب میں شب قدر کو دیکھا تھا، لیکن پھر وہ آپ کو بھلا دی گئی۔