صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر السبب الذي من أجله يدخل المعتكف بيته في اعتكافه باب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر معتکف اپنے اعتکاف کے دوران اپنے گھر جاتا ہے
حدیث نمبر: 3672
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، وَعَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اعْتَكَفَ أَدْنَى إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ ، فَكَانَ لا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلا لِحَاجَةِ الإِنْسَانِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کیے ہوئے ہوتے تھے، تو آپ اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تھے میں اس میں کنگھی کر دیتی تھی آپ گھر میں صرف قضائے حاجت کے لیے تشریف لایا کرتے تھے۔