صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر الوقت الذي يدخل فيه المرء في اعتكافه باب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس وقت کا ذکر جب آدمی اپنے اعتکاف میں داخل ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3666
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَيَعْلَى ، عَنْ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ صَلَّى الْفَجْرَ ، ثُمَّ دَخَلَ فِيهِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اعتکاف گاہ میں تشریف لے جاتے تھے۔