صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب صوم التطوع - ذكر تفضل الله بكتبة صيام الدهر وقيامه لمن صام الأيام الثلاثة من الشهر باب: نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ کا فضل ہر ماہ کے تین دنوں کے روزہ اور قیام کرنے والے کے لیے پورے سال کے روزہ اور قیام کا اجر لکھتا ہے
حدیث نمبر: 3652
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحِيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " صَوْمُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ وَقِيَامُهُ " .معاویہ بن قرۃ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ہر مہینے میں تین روزے رکھ لینا پورا مہینہ روزہ رکھنے اور اس کے نوافل ادا کرنے کے مترادف ہے ۔“