صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب صوم التطوع - ذكر كتبة الله صيام الدهر لمعقب رمضان بست من شوال باب: نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ رمضان کے بعد شوال کے چھ روزوں سے پورے سال کے روزہ کا ثواب لکھتا ہے
حدیث نمبر: 3634
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي صَفُوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، وَسَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ، وَأَتْبَعَهُ بِسِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ ، فَذَلِكَ صَوْمُ الدَّهْرِ " .سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے، تو یہ ہمیشہ (یعنی سال بھر) روزہ رکھنے کے مترادف ہے ۔“