صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب صوم التطوع - ذكر البيان بأن المرء مخير في صيامه يوم عاشوراء بعد صومه رمضان باب: نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا بیان کہ رمضان کے روزہ کے بعد آدمی کو عاشوراء کے روزہ میں اختیار ہے
حدیث نمبر: 3623
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَوْمُ عَاشُورَاءَ يَوْمٌ كَانَتْ تَصُومُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ ، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَصُومَهُ فَلِيَصُمْهُ ، وَمَنْ كَرِهَهُ فَلِيَدَعْهُ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” عاشورہ کا دن ایک ایسا دن ہے، جس میں زمانہ جاہلیت میں لوگ یہ روزہ رکھا کرتے تھے، تو تم میں سے جو شخص اس دن روزہ رکھنا چاہے وہ روزہ رکھ لے اور جو شخص اسے ناپسند کرے وہ اسے چھوڑ دے ۔“