صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
فصل في صوم يوم الجمعة - ذكر البيان بأن صوم يوم الجمعة مباح إذا صام المرء معه الخميس أو السبت باب: جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ جمعہ کا روزہ جائز ہے اگر آدمی اس کے ساتھ جمعرات یا ہفتہ کا روزہ رکھے
حدیث نمبر: 3614
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أبو مُعَاوِيَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَصُومُ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلا أَنْ يَصُومَ قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو بھی شخص جمعہ کے دن روزہ رکھے، تو وہ اس سے ایک دن پہلے یا اس کے بعد (ایک دن) بھی روزہ رکھے ۔“