صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
فصل في صوم يوم الجمعة - ذكر العلة التي من أجلها نهى عنه باب: جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر اس سے منع کیا گیا
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ كَعْبٍ ، يُقَالُ لَهُ : أَبُو الأَوْبَرِ ، قَالَ : كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : " إِنَّكَ نَهَيْتَ النَّاسَ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ، قَالَ : مَا نَهَيْتُ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا تَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَإِنَّهُ يَوْمُ عِيدٍ إِلا أَنْ تَصِلُوهُ بِأَيَّامٍ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِأَيَّامٍ " يُرِيدُ بِهِ بَعْضَ الأَيَّامِ .عبدالملک بن عمیر، جو بنو حارث بن کعب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: جن کا نام ابواوبر تھا۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: آپ نے لوگوں کو جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے لوگوں کو جمعہ کے دن رزوہ رکھنے سے منع نہیں کیا بلکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ” تم لوگ جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو، کیونکہ یہ عید کا دن ہے، البتہ اگر تم اس کے ساتھ دوسرے دن کو ملا لو (تو حکم مختلف ہے) امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” بایام“ اس سے مراد کوئی ایک دن ہے۔