صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
فصل في صوم أيام التشريق باب: ایامِ تشریق میں روزہ رکھنے کا بیان -
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ طَعْمٍ وَذِكْرٍ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَّامُ طَعْمٍ " ، لَفْظَةُ إِخْبَارٍ مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنْ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ، فَزَجَرَ عَنْ صِيَامِ هَذِهِ الأَيَّامِ بِلَفْظِ إِبَاحَةِ الأَكْلِ فِيهَا ، فَقَالَ : " أَيَّامُ طَعْمٍ " ، وَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " وَذِكْرٍ " قَصَدَ بِهِ النَّدْبَ وَالإِرْشَادَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ایام تشریق کھانے پینے اور ذکر کرنے کے دن ہیں ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” کھانے کے دن ہیں۔ یہ لفظی طور پر اطلاع ہے۔ اس سے مراد ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی ممانعت ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دنوں میں کھانے کے مباح ہونے کے الفاظ کے ذریعے ان ایام میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے کہ ” کھانے کے دن ہیں “ اور جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ” ذکر کرنے کے دن ہیں ۔“ اس کے ذریعے آپ نے استحباب اور رہنمائی مراد لی ہے۔