صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
فصل في صوم يوم الشك - ذكر الزجر عن صوم اليوم الذي يشك فيه أمن شعبان هو أم من رمضان باب: روزہ شک کے دن کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ اس دن روزہ رکھا جائے جس میں شک ہو کہ وہ شعبان کا ہے یا رمضان کا
حدیث نمبر: 3596
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فِي الِيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ ، فَأُتِيَ بِشَاةٍ ، فَتَنَحَّى بَعْضُ الْقَوْمِ ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ : " مَنْ صَامَ هَذَا الِيَوْمَ ، فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسے دن میں موجود تھے جس کے بارے میں یہ شک تھا کہ کیا یہ رمضان ہے یا نہیں۔ ایک بکری لائی گئی، تو ایک شخص پیچھے ہٹ گیا۔ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص آج کے دن میں روزہ رکھے گا اس نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔