صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
فصل في صوم يوم الشك باب: روزہ شک کے دن کے بیان میں فصل -
حدیث نمبر: 3585
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدَيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، فَأُتِيَ بِشَاةٍ مَصْلِيَّةٍ ، فَقَالَ : كُلُوا ، فَتَنَحَّى بَعْضُ الْقَوْمِ ، وَقَالَ : إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ : " مَنْ صَامَ الِيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ ، فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے۔ ان کی خدمت میں بھنی ہوئی بکری لائی گئی۔ انہوں نے فرمایا: آگے ہو جاؤ، تو ایک صاحب پیچھے ہٹ گے۔ انہوں نے بتایا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص اس دن میں روزہ رکھے جس کے بارے میں یہ شک ہو (کہ وہ رمضان کا دن ہے یا نہیں)، تو اس شخص نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔