صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
فصل في صوم الدهر - ذكر الإباحة للمرء ترك صوم الدهر وإن كان قويا عليه باب: ممنوع روزے کے بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی پورے سال کے روزہ کو ترک کرے چاہے وہ اس پر قوی ہو
حدیث نمبر: 3581
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ الأَبَدَ فَلا صَامَ وَلا أَفْطَرَ " .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص ہمیشہ (یعنی روزانہ) نفلی روزہ رکھے، تو اس نے (درحقیقت) نہ روزہ رکھا اور نہ ہی روزہ چھوڑا ۔“