صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الصوم المنهي عنه - ذكر البيان بأن هذا الزجر إنما زجرت المرأة عن أن تصوم سوى شهر رمضان باب: ممنوع روزے کے بیان - اس بات کا بیان کہ یہ ممانعت عورت کو رمضان کے علاوہ روزہ رکھنے سے روکتی ہے
حدیث نمبر: 3573
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، بِطَرَسُوسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحِيَى الْبَلْخِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَصُومَنَّ امْرَأَةٌ يَوْمًا سِوَى شَهْرِ رَمَضَانَ وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلا بِإِذْنِهِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جس عورت کا شوہر موجود ہو، تو وہ رمضان کے علاوہ کسی بھی دن کا روزہ اس کی اجازت کے بغیر نہ رکھے ۔“