صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الصيام عن الغير - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن الصوم لا يجوز من أحد عن أحد باب: کسی اور کی طرف سے روزہ رکھنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کی طرف سے روزہ نہیں رکھ سکتا
حدیث نمبر: 3569
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ صَامَ عَنْهُ وَلِيُّهُ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمے روزے رکھنا لازم ہو، تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزہ رکھے۔