صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب صوم المسافر - ذكر البيان بأن الصوم والإفطار في السفر جميعا طلق مباح باب: مسافر کے روزے کا بیان - اس بات کا بیان کہ سفر میں روزہ اور افطار دونوں مکمل طور پر مباح ہیں
حدیث نمبر: 3562
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ حِينَ فَتْحَ مَكَّةَ ، فَصَامَ صَائِمُونَ ، وَأَفْطَرَ مُفْطِرُونَ ، فَلَمْ يَعِبْ هَؤُلاءِ عَلَى هَؤُلاءِ ، وَلا هَؤُلاءِ عَلَى هَؤُلاءِ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ (رمضان کی) سترہ تاریخ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے یہ اس موقع کی بات ہے جب مکہ فتح ہوا تھا، تو کچھ لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور کچھ لوگوں نے روزہ نہیں رکھا ہوا تھا، تو انہیں ان لوگوں پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور انہیں ان لوگوں پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔